
سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ”سنجو“ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا
ممبئی (ویب ڈیسک) راجکمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’سنجو‘ کا آفیشل ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جس میں اداکار رنبیر کپور نے سنجے دت کا کردار نبھایا ہے.
فلم کے ٹریلر کی ابتداء میں سنجے دت کا کردار نبھانے والے بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کہتے ہیں کہ ’اتنی ورائٹی والی لائف آپ کو کدھر ملے گی؟ جب کہ مزید کہا کہ ’میں شرابی ہوں، ٹھرکی ہوں، نشے کا عادی ہوں لیکن دہشت گرد نہیں ہوں، فلم کے ٹریلر میں سنجے دت کی نوجوانی کے دن ،نشے کی لت ،معاشقے اور انڈر ولڈ سے تعلقات کو بھی دکھایا گیا ہے۔