Buy website traffic cheap

اضافہ

سونے کی قیمتوں میں‌ حیران کن اضافہ سامنے آگیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی مقامی سرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے. تفصیلات کے مطابق سرافہ مارکیٹوں میں‌ سونے کی قیمتوں میں‌ اضافہ ہوگیا ہے. عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر مہنگا ہونے پر مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت 450 روپے اضافے سے 58 ہزار 450 روپے کا ہوگیا. واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کا رجحان دیکھا گیا، حصص بازار میں شئیرز کے بہتر نرخ ہونے کی وجہ سے 100 انڈیکس 75 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 759 کی سطح پر بند ہوا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: دو ڈپٹی کمشنرز کے خلاف کارروائی کا معاملہ
لاہور(آئی آئی پی) حکومت پنجاب کے ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجن پور اور ڈپٹی کمشنر چکوال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق دونوں افسران کو چین آف کمانڈ کی خلاف ورزی پر پر نوٹس جاری کئے گئے ہیں ۔ تحقیقاتی رپورٹ کمشنر راولپنڈی اور کمشنر ڈی جی خان کی سفارشات پر مبنی ہے جس کی بنا پر شوکاز نوٹس جاری کئے گئے۔