Buy website traffic cheap


سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ اے پی ایس کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): آرمی پبلک سکول پشاور حملہ کیس کی سماعت میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے واقعے کی تحقیقات کے لئے کمیشن قائم کر دیاجو ہائیکورٹ کے سینئر جج کی سربراہی میں کام کرے گا۔ آرمی پبلک سکول پشاور حملہ کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں محمد ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سپریم کورٹ میں کی۔ازخودنوٹس کی سماعت میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے واقعے کی تحقیقات کے لئے کمیشن قائم کر دیاجو ہائیکورٹ کے سینئر جج کی سربراہی میں کام کرے گا جبکہ اے پی ایس پشاورحملہ کیس پر سپریم کورٹ کا بنایاہوا کمیشن چھ ہفتوں میں رپورٹ دے گا۔