Buy website traffic cheap

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کو بڑی خوشخبری سُنادی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے سابق صدر و آرمی چیف جنرل (ر)پرویز مشرف کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دیتے ہوئے13 جون کو لاہور طلب کر لیا اور وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ جمعرات کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے پرویز مشرف کی تاحیات نا اہلی کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ یہ سید پرویز مشرف صاحب کون ہیں اور کیا کہتے ہیں۔ وکیل نے کہا کہ پرویز مشرف سابق صدر اور سابق آرمی چیف ہیں۔عدالت نے پرویز مشرف کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دیتے ہوئے پرویز مشرف کو 13 جون(بدھ)کو لاہور طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پرویز مشرف 13 جون کو عدالت میں پیش ہوجائیں انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کو الیکشن 2018 میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی بھی اجازت دیتے ہوئے قرار دیا کہ پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی کا فیصلہ موجودہ کیس کے حتمی فیصلے سے مشروط ہوگا۔پرویز مشرف کے خلاف ملک میں سنگین غداری کا مقدمہ بھی چل رہا ہے جس میں اسلام آباد کی خصوصی عدالت انہیں اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ گزشتہ دنوں آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ پرویز مشرف نے عید الفطر کے بعد پاکستان واپسی کا فیصلہ کرلیا تاہم حتمی تاریخ کا اعلان نااہلی کیخلاف اپیل میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہو گا، پرویز مشرف آئندہ انتخابات میں4 حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ اگر سپریم کورٹ کا فیصلہ خلاف آیا تب بھی پرویز مشرف پاکستان آئیں گے۔سپریم کورٹ نے سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف کو 13 جون کو لاہور طلب کرتے ہوئے وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے پرویز مشرف کی تاحیات نا اہلی کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کی۔ سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ یہ سید پرویز مشرف صاحب کون ہیں اور کیا کہتے ہیں، وکیل نے کہا کہ پرویز مشرف سابق صدر اور سابق آرمی چیف ہیں، پشاور ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کو تاحیات نااہل قرار دے رکھا ہے، تاحیات نااہلی کا ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، عدالت نے وکیل کی فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پرویز مشرف کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دے کر پرویز مشرف کو 13 جون (بدھ) کو لاہور طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پرویز مشرف 13 جون کو عدالت میں پیش ہوجائیں انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔انکی زاتی حیثیت میں پیشی کے بعد ہی نااہلی کے معاملے کو دیکھا جائے گا، پرویز مشرف کی کا غذات نامزدگی عدالتی فیصلے سے مشروط ہو گی ، پرویز مشرف کے خلاف ملک میں سنگین غداری کا مقدمہ بھی چل رہا ہے جس میں اسلام آباد کی خصوصی عدالت انہیں اشتہاری قرار دے چکی ہے.