Buy website traffic cheap

پی ٹی آئی بلوچستان

سپریم کورٹ پاکستان نے پی ٹی آئی بلوچستان کے اہم ترین رہنماء کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

لاہور(ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارنے سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر یارمحمد رند کیخلاف کیس کی سماعت کی اور دلائل سننے کے بعدان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی اور اس کے ساتھ ہی ان کی نااہلی کیخلاف درخواست بھی قبول کر لی ہے۔ یارمحمد رند کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے مؤکل نے جان بوجھ کر اپنی ڈگری نہیں چھپائی انہوں نے کاغذاتِ نامزدگی میں اپنی انٹر کی ڈگری ظاہر کی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ کہیں نہ کہیں بدنیتی تو موجودہے۔