Buy website traffic cheap

مشرف

سپریم کورٹ کا حیرت انگیز فیصلہ، پرویزمشرف کو الیکشن لڑنے کی اجازت، وطن واپسی متوقع

لاہور(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق صدر اور آرمی چیف پرویز مشرف کی تاحیات نااہلی کے متعلق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سر براہی میں کیس کی سماعت ہوئی دورانِ سماعت چیف جسٹس پاکستان نے استفسارکیا کہ یہ سید پرویز مشرف کون ہیں تو سابق صدر کے وکیل نے انہیں بتایا کہ یہ سابقہ صدر اور آرمی چیف ہیں ۔ سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کو کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کی اجازت دیدی ہے تاہم کاغذات کی منظور ی تاحیات نااہلی کے فیصلے سے مشروط ہے۔ سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کو وطن واپس آنے کا حکم دیا ہے اور یقین دہانی کروائی ہے کہ ان کو گرفتارنہیں کیاجائیگا۔