Buy website traffic cheap

غداری کیس

سپریم کورٹ کے” ایکشن“ پر پرویز مشرف کا” ری ایکشن“ آگیا، عدالت میں پیش ہونے کیلئے مہلت مانگ لی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پرویز مشرف نے سپریم کورٹ کے حکم پر عدالت میں پیش ہونے پر معذرت کرلی ہے. تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے پرویز مشرف کی طلبی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ جس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے پوچھا کہ بتائیں پرویز مشرف آرہے ہیں یا نہیں؟ جس پر پرویز مشرف کے وکیل کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے پیش ہونے کے لیے مہلت مانگی ہے. وہ پاکستان آنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن عید کی تعطیلات اور موجودہ حالات کے پیش نظر سفر نہیں کر سکتے.
چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے کیس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیتے ہیں جب آپ کہیں گے کیس لگا دینگے. ساتھ ہی چیف جسٹس نے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کی اجازت واپس لے لی ہے.