Buy website traffic cheap

خورشید شاہ

سیاستدانوں کا اپنے حلقوں میں جانا مشکل ہوگیا، سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی خورشید شاہ بھی ووٹرزکے نرغے میں آگئے

لاہور(ویب ڈیسک): مین سٹریم اور سوشل میڈیا کی وجہ سے پاکستانی عوام خاص طور پر نوجوانوں میں کافی سیاسی و معاشرتی شعورپید اہونا شروع ہوگیا ہے۔ جیسے ہی کوئی عوامی نمائندہ اپنے حلقے کا رخ کرتا ہے ووٹر ز اس کو نرغے میں لیکر اس کی کارکردگی کے متعلق سوالات شروع کردیتے ہیں جس کی وجہ سے امیدوار اپنے حلقوں میں جانے سے کترارہے ہیں جمال لغاری ، شاہد خاقان عباسی کے بعد اب سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ بھی عوام کے شکنجے میں آگئے۔ تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ الیکشن مہم کے لیے جب پنوں عاقل کے علاقے میں پہنچے تو ایک نوجوان نے ان کو روک لیا اور پوچھا کہ سائیں آپ نے ہمارے لیے کیا کیا ہے نہ ہی روڈ،نہ بجلی اور نہ سکول ہیں۔ جس پر خورشید شاہ نے جواب دیا کہ آپ اب ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر ڈالوگے۔