Buy website traffic cheap

ملک

سیاسی و سرکاری افسران کیلئے بڑی خبر، حکومت نے نئے پاکستان میں بڑی پابندیاں لگادیں

سیاسی و سرکاری افسران کیلئے بڑی خبر، حکومت نے نئے پاکستان میں بڑی پابندیاں لگادیں
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے اپنے 100روزہ پلان پر عملدرآمد کرنے کیلئے 7نکاتی پلان تیار کیا ہے۔
سرکاری خزانے سے سیاسی رہنماﺅں کیلئے صوابدیدی فنڈز ختم کردئیے گئے ہیں، واضح رہے کہ نواز شریف کی حکومت میں 51 ارب کے صوابدیدی فنڈز جاری کیے گئے تھے۔
میٹرو بس سروسز چلتی رہیں گی تاہم ان میگا پراجیکٹس میں کی جانے والی کرپشن کا آڈٹ کروایا جائیگا۔
سرکاری ملازمین کی ہفتے کی چھٹی برقرار رہے گی تاہم ٹائمنگ 9سے 5 کردی گئی ہے۔ مزید سرکاری افسران پر سفری سہولیات پر پابندیاں لگادی گئی ہیں۔
میگا پراجیکٹس کے منصوبوں کی پارلیمنٹ سے منظوری لی جائیگی تاکہ ان میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔