
سیشن کورٹ لاڑکانہ کے اچانک دورے کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے جج شیام لال کا موبائل غصے سے پٹخ دیا، ویڈیو وائرل
لاہور(ویب ڈیسک): چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے آج لاڑکانہ میں سیشن کورٹ کا اچانک دورہ کیا اور سائلین سے ان کے مسائل پوچھے۔ چیف جسٹس پاکستان نے ماتحت عدلیہ کے ججز کو بروقت اور میرٹ کے مطابق فیصلے کا حکم دیا۔ دورے کے دوران جسٹس ثاقب نثار کمرہ عدالت میں گئے اور جج شیام لال سے قانون کے متعلق کچھ سوالات کیے جن کے جوابات وہ نہیں دے پائے جس پر چیف جسٹس پاکستان نے برہمی کا اظہار کیا اور کمرہ عدالت میں موبائل رکھنے پر موبائل میز پر پٹخ دیا اور اس کو نہ لیکر آنے کے حکم کیساتھ ساتھ جج شیام لال کا فوری تبادلہ بھی کردیا۔