Buy website traffic cheap

سیلفیاں

سیلفیاں لینے والوں کیلئے ہواوے نے نیا فون متعارف کروادیا

لاہور (ویب‌ڈیسک) سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ہواوے نے پاکستان میں اپنے نئے سیلفی ایکسپرٹ سمارٹ فون متعارف کروادیے ہیں. تفصیلات کے مطابق ہواوے نے nova 3 سیریز پاکستان میں متعارف کروادی ہے. اس سیریز میں دو سمارٹ فونز شامل ہیں جو AI سے لیس ہیں. ان سمارٹ فونز میں 4 4 کیمرے نصب ہیں 2 کیمرے فرنٹ پر جبکہ 2 کیمرے بیک پر موجود ہیں جو تصویر کھینچتے وقت AI ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں. سمارٹ فون میں بیک پر 24 MGP جبکہ فرنٹ پر 16 MGP کے کیمرے نصب کیے گئے ہیں. سمارٹ فون EMUI 8.2 ورژن پر کام کرتا ہے.

یہ خبر بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب سے برطانیہ کے ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کی پاکستان میں سربراہ جوانا ریڈکی ملاقات
لاہور (یواین پی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے برطانیہ کے ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (DFID ) کی پاکستان میں سربراہ جوانا ریڈ(Ms.Joanna Reid) نے ملاقات کی جس میں پنجاب حکومت اور ڈیفڈ کے مابین سماجی شعبہ کی ترقی کےلئے جاری پروگرام کے دائرہ کار کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت سماجی شعبہ کی پائیدار ترقی پر یقین رکھتی ہے-تعلیم،صحت ، سکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں بہتری لانا وقت کا تقاضا ہے-انہوں نے کہا کہ ہیومن ڈویلپمنٹ پر اخراجات پاکستان کے روشن مستقبل پر سرمایہ کاری ہے اورنئے پاکستان میں ہم نے عوام کومعیاری سہولتیں دے کر ان کا حق واپس کرنا ہے-انہوں نے کہا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں کو ترقی دے کر عوام کا احساس محرومی دور کریں گے-تعلیم ،صحت اور سکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں برطانوی ادارے کے تعاون کی قدر کرتے ہیںاورعوام کو معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے ڈیفڈ کے ساتھ شراکت داری کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں-سینئر وزیر بلدیات عبدالعلیم خان، چیف سیکرٹری ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔