Buy website traffic cheap

شہریت کیس

سینیٹ میں شیری رحمان کو ہٹا کر اہم شخصیت کو اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین سینیٹ نے تحریک انصاف کے شبلی فراز کو سینیٹ میں قائد ایوان اور مسلم لیگ (ن) کے راجہ ظفر الحق کو ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈرمقرر کردیا ہے ۔ سینیٹ سیکر ٹریٹ کی جانب سے دونوں رہنماؤں کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اس سے قبل سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکا عہدہ پیپلزپارٹی کی شیریں رحمان کے پاس تھا تاہم 18 اگست کو مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی درخواست جمع کرائی گئی ۔ درخواست پر (ن) لیگ کے علاوہ اتحادی سینیٹرز کے دستخط بھی موجود تھے جس پر چیئرمین سینیٹ نے شیری رحمان کو اپوزیشن لیڈرکےعہدے سے ہٹادیا ہے۔