Buy website traffic cheap

جلال آباد

سیکیورٹی خدشات،پاکستان نے افغانستان کےشہر جلال آباد میں قونصل خانہ بند کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنا قونصل خانہ بند کردیا اور کہا ہے کہ مکمل سیکیورٹی ملنے تک سفارت خانہ نہیں کھولا جائے گا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کیلئے جلال آباد قونصل خانہ بند کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق، سیکورٹی خدشات اور افغان حکام کی عملے سے ہاتھاپائی کے بعد پاکستان نے جلال آباد میں اپنا قونصلیٹ بند کر دیا۔ وزارت خارجہ نے خط لکھ کر افغان حکومت کو آگاہ کر دیا، خط میں واضح کیا گیا ہے کہ سکیورٹی وجوہات کے باعث قونصل خانہ بند کیا گیا۔ وزارت خارجہ نے افغان حکومت کو ایک خط لکھ کر قونصلیٹ بند کرنے سے متعلق آگاہی دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جب تک مکمل سیکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی قونصل خانہ بند رہے گا۔پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان نے بتایا کہ افغانستان کے مقامی حکام پاکستان کے قونصل خانہ کے امور میں رکاوٹ بن رہے تھے، گورنر حیات اللہ حیات کی قونصل خانے کے امور میں مداخلت افسوس ناک ہے اور یہ مداخلت ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، گورنر کی بے جا مداخلت پر افغان وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔ترجمان نے جلال آباد قونصل خانے کی سیکیورٹی بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک سیکیورٹی 28 اگست کی پوزیشن پر بحال نہیں ہوگی قونصل خانہ بند رہے گا اس ضمن میں افغان وزارت خارجہ کو آگاہ کردیا ہے۔