Buy website traffic cheap

پیمرا

سی پیک میں سعودی عرب کی شراکت پر چین کا موقف، فواد چوہدری نے بتا دیا

سی پیک میں سعودی عرب کی شراکت پر چین کا موقف، فواد چوہدری نے بتا دیا . فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر بیان دیا ہےکہ سی پیک میں سعودی عرب کو شراکت دار بنانے پر چین کو اعتماد میں لیا گیا ہے، سی پیک میں توسیع پاکستان اور چین کے مفاد میں ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ریجن میں پاکستان معاشی سرگرمی کا مرکز بنےگا، تاریک دور ختم ہوگیا۔

————————-
یہ خبر بھی پڑھیئے

پر امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بر وائے کار لائے جا رہے ہیں، اعجاز عالم
امن و امان کو فضاء کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ، امن وامان میں خلل ڈا لنے و الوں کے ساتھ آہنی ہا تھوں سے نمٹا جائے گا ،صوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق
پاکپتن—- وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بز دار کی ہد ایات پر امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بر وائے کار لائے جا رہے ہیں، امن و امان کو فضاء کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ، امن وامان میں خلل ڈا لنے و الوں کے ساتھ آہنی ہا تھوں سے نمٹا جائے گا ، محرم الحرام کے ایام میں امن و امان کی فضاء کو بر قرا رکھنے اور بہتر بنانے کیلئے تمام ادارے ایس او پی کی طر ز پر اقدامات کریں حکومتی ہد ایات پر سو فیصد عمل درآمد کریں ، تمام متعلقہ اداروں کے افسران اپنے اپنے دائرہ کار میں فرائض منصبی کے امور کو بہتر طریقے سے انجام دیں اور فرائض کی ادائیگی میں کو تاہی نہ کریں ، قانون شکن ، مذموم عنا صر ،شر پسند عناصر ،دہشت گردوں کے خلاف بلا خوف خطر اور قومی جذبے سے کام کریں ،کسی بھی قسم کے دباؤ کو خاطر میں نہ لائیں خفیہ راستوں کی بھی کڑی نگرانی کی جائے، ان خیالات کا اظہاروزیر اعلی پنجاب عثمان بز دار کی ہد ایات پر صوبائی وزیر اقلیتی امورو انسانی حقوق اعجاز عالم نے محرم الحرام کے کے حوالے ضلع پاکپتن کا دورہ کرتے ہوئے کیا ، صوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق اعجاز عالم نے محرم الحرام و امن و امان و سیکورٹی انتظامات کے متعلق جائزہ لینے کے سلسلہ میں بلائے گئے اجلاس کی صدارت کی ، اجلاس میں ایم پی اے پیر احمد شاہ کھگہ ، دیوان عظمت سید محمد چشتی، ایم پی اے ساجد ہ یوسف ، نمائندہ ایم پی اے نعیم ابر اہیم، ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف ، ڈی پی او ماریہ محمود ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی ارشد، اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن عمر ان بشیر، ڈی او یمر جنسی ریسکیو 1122 ڈاکٹر احتشام مظہر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رانا امتیاز،امن کمیٹی کے نمائندے و دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجو د تھے ، صوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق اعجاز عالم نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پر پنجاب بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں ، جلوس اور مجالس میں کسی بھی قسم کے نا خو شگوار واقعات سے بچاؤ ہو سکے ، انہوں نے کہا کہ لنگر اور پانی کی سبیلوں کو از سر نو چیک کریں ، تمام ادارے مضبوط کو ارڈینشین کے ساتھ مل کر اقدامات کر یں ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ مجالس اور جلوس کے راستوں کی کڑی نگرا نی کی جا ئے گی اور اس سلسلہ میں حتمی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے ، جلوس اورمجالس کے راستوں میں صفائی ستھر ائی اور ان مکمل حفاظت کیلئے سویپنگ کا عمل بھی کر وایا جا ئے گا تاکہ کسی قسم کی کو ئی نا گہانی صورتحا ل پیدا نہ ہو، مجالس اور جلوس کے راستوں کو سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹر کیا جائے ،ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے پاکپتن و عارفوالا کے مرکزیی جلوس کے بارے میں بھی بتایا،ڈی پی او میڈیم ماریہ محمود نے سیکورٹی انتظامات سے متعلق تفصیلی طور پر بریفنگ دی ، انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان تمام صورتحال کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں اور تمام ادارے مکمل طور پر ربط ورابطہ میں ہیں اور اس سلسلہ میں انتظامیہ کے ساتھ بھی مکمل کو ارڈینشین ہے ،پولیس اور آرمی کے افسران ضلع بھر کے جلوس اور مجالس کی کڑی نگر انی کریں گے ، جلو س اور مجالس کے مقامات پر سیکورٹی کے انتظامات کو بھی فول پروف بنایا گیا ہے ۔