Buy website traffic cheap

پاکستان

شاہینوں کی اونچی اُڑان، پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو شکست دیدی

ایڈنبرا (ویب ڈیسک) پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دیدی. تفصیلات کے مطابق ایڈنبرا میں‌ کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو 48 رنز سے شکست دیدی. پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 204 رنز بنائے جبکہ سکاٹ لینڈ محض 156 رنز ہی بنا سکی. کپتان سرفراز احمد نے شعیب ملک کیساتھ ملکر 96 رنز کی شراکت داری قائم کی اور دونوں نے نصف سینچریاں مکمل کیں.

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستانی ٹیم کا سکاٹ لینڈ‌ کیخلاف محاذ
ایڈنبرا (ویب ڈیسک) پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے مابین آج پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ایڈنبرا میں کھیلا جائیگا. تفصیلات کے مطابق 2 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج ایڈنبرا میں کھیلا جائیگا. سکاٹ لینڈ ٹیم نے حال ہی میں انگلینڈ کو زبردست شکست دی ہے. احمد شہزاد، فخرزمان کے ساتھ اننگز کا آغاز کرسکتے ہیں،شعیب ملک کا تجربہ بھی ٹیم کے کام آئے گا،فہیم اشرف اورحسین طلعت بھی سیریز کیلئے دستیاب ہونگے ۔حارث سہیل اور کپتان سرفراز احمد پہلے سے ہی انگلینڈ میں موجود تھے۔