Buy website traffic cheap

بونا

شاہ رخ خان کی فلم ”زیرو“ میں بونا بننے پر 70 کروڑ خرچ

ممبئی (ویب ڈیسک) شاہ رخ خان کی آنے والی نئی فلم ”زیرو“ میں بونا بننے پر 70 کروڑ روپے سے زاید کی رقم خرچ کی گئی ہے. واضح رہے کہ ان کی پروڈکشن کمپنی ’ ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ‘ وی ایف ایکس یعنی ویژول ایفیکٹس پربھاری رقم خرچ کررہی ہے اور کنگ خان کو حقیقی بونا دکھانے کے لئے اسپیشل ایفیکٹس پر اب تک 70 کروڑ سے زائد کی رقم خرچ کی جاچکی ہے جب کہ اسپیشل ایفیکٹس پر400 سپروائزر کام کررہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شاہ رخ خان کی فلم’’زیرو‘‘، ’’باہو بلی‘‘کے بعد ویژول ایفیکٹس پر بھاری رقم خرچ کرنے والی دوسری فلم بن گئی ہے۔ ’’باہوبلی‘‘کے ویژول ایفیکٹس پر 85 کروڑ روپے کی رقم خرچ ہوئی تھی۔ فلم 21 دسمبر 2018 کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔