Buy website traffic cheap

شیخ رشید

شکست کا خوف، لیگی اور پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت ایک دوسرے کیخلاف الیکشن لڑنے سے کترانے لگی

لاہور(ویب ڈیسک):پاکستان تحریکِ انصاف نے باقاعدہ ٹکٹوں کا اعلان کردیا ہے لیکن پاکستان مسلم لیگ ن اتوار سے ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل شروع کریگی لیکن لیگی اور پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت ایک دوسرے کیخلاف الیکشن لڑنے سے کترانے لگی ہے لاہور میں دلچسپ صورتحال پیداہوچکی ہے پہلے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازکا ڈاکٹر یاسمین راشد کیخلاف این اے ایک سوپچیس میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ تبدیل کیا جا چکاہے اب وہ این اے ایک سو ستائیس سے انتخابات میں حصہ لیگیں۔ اب اطلاعات ہیں کہ خواجہ سعد رفیق عمران خان کیخلاف ، ایازصادق پی ٹی آئی کے عبدالعلیم خان کیخلاف الیکشن لڑنے سے کترانے لگے ہیں۔ دوسری طرف پی ٹی آئی کے ولید اقبال حمزہ شہبازکیخلاف الیکشن سے معذرت کرچکے ہیں