Buy website traffic cheap

مذہبی

شہریوں کیلئے آزادانہ مذہبی رسومات کی ادائیگی یقینی بنائیںگے،وزیر قانون پنجاب

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)صوبا ئی وزیر قانون وپارلیمانی امور راجہ بشارت نے کہا کہ محرم الحرام میں مکمل سیکورٹی فراہم کریں گے آئین پاکستان کی رو سے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر شہری کے لئے آزادانہ مذہبی رسومات کی ادائیگی کو یقینی بنائے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور راجہ بشارت نے پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری سلیم بریار،صدف بٹ سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ محرم الحرام میں عوام کی جان و مال کیے تحفظ اور امن و امان کے قیا م کو یقینی بنانے کے لئے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے،شر انگیز عناصر پر خصوصی نظر رکھی جائے گی۔انشااللہ نئی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے کہ وہ صوبے میں بسنے والے مکتب فکر کی عبادت گاہوں اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کو بلا کسی رکاوٹ انجام دہی کو یقینی بنانے میں تمام سہولتیں مہیا کریں۔نواسہ رسول کے افکار و ان کی یاد کو منانا تما م مسلم امہ کی مشترکہ میراث ہے اور ان کے عزاداروں کو تمام سہولیات کی فراہمی حکومت وقت کی اولین ترجیح ہے ۔