Buy website traffic cheap

تشدد

شہری پر تشدد کرنا پی ٹی آئی رہنمائ کو مہنگا پڑگیا، کتنے لاکھ کا جرمانہ ہوا؟ دیکھئے خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائ عمران شاہ کو شہری پر تشدد کرنے کے کیس میں 5 لاکھ جرمانہ کردیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نے کہا کہ عمران شاہ کے جرمانے کی رقم ایدھی سینٹر میں جمع کروائی جائے گی جس سے وہاں موجود ضعیف اور بیمار افراد کا علاج کروایا جائے گا جب کہ عمران شاہ کے حوالے سے اگر دوبارہ شکایت ملی تو انہیں پارٹی سے خارج بھی کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ 14 اگست کو تحریک انصاف کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ نے کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے قریب گاڑی روک کر ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔