Buy website traffic cheap


شیخ رشید، پرویزخٹک اور علیم خان کی کوششیں دھری کی دھری رہ گئیں، پارٹی قیادت نے ٹکٹوں کے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک): ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کے رشتہ داروں کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے بڑا فیصلہ کرلیا کہ جسے جان کر بڑے بڑے رہنما پریشان ہو جائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نے آنے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ہے،ضمنی انتخابات میں کسی بھی رکن قومی یا صوبائی اسمبلی کے رشتہ دار کو ٹکٹ نہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے کئی رکن اسمبلی اپنے عزیز و اقارب کو ٹکٹ دلوانا چاہتے تھے۔واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنما جن میں پرویز خٹک ،عبد العلیم خان سمیت دیگر اپنے عزیز واقارب کو ضمنی الیکشن میں ٹکٹ دلوانا چاہتے تھے جب کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے این اے 60 سے شیخ رشید کے بھتیجے کو ضمنی انتخابات کے لئے ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔