Buy website traffic cheap

شیخ رشید

شیخ رشید نااہلی کیس، سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سُنادیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے شیخ رشید نااہلی کیس کا فیصلہ سُناتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شکیل اعوان کی درخواست خارج کردی ہے. تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما شکیل اعوان کی درخواست خارج کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو اہل قراردے دیا۔ 3 رکنی بینچ نے ایک کے مقابلے میں‌ دو کے تناسب سے فیصلہ سنایا جس کی رو سے شیخ رشید آئندہ الیکشن میں‌ حصہ لے سکیں گے.
عدالتی فیصلے پر شیخ‌ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ نے آج مجھے پھر عزت دی ہے، میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اوراپنی زندگی میں کوئی چیز نہیں چھپائی. انہوں نے نواز برادران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف سن لیں میں آرہا ہوں اور عمران خان کے ساتھ مل کر حکومت بناؤں گا۔