Buy website traffic cheap

وزیراعظم

شیخ رشید نے وزارتِ ریلوے سنبھالتے ہی نیاسلوگن جاری کرکےآئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں اہم اعلان کردیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے وزارت ریلوے کیلئے نیا سلوگن’’آرام حرام ہے‘‘ کے نام سے رکھ دیا اور افسران کو ہدایت کی ہے کہ میرا ٹارگٹ ریلوے کی آمدنی بڑھانا اور خسارہ کم کرنا ہے ،ریلوے کی قیمتی زمینیوں پر کمرشل پلازے بنانا ناگزیر ہیں اور وزارت کے تمام ہسپتالوں کو پرائیوٹایز کرنا ہوگا۔ان خیالات کا وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میں پروٹوکول ہرگز نہیں لوں گا اور نہ ہی مجھے کسی پروٹوکول کی ضرورت ہے،ہمیں ریلوے کو خسارے سے نکالنے کیلئے کفایت شعاری اختیار کرنا ہو گی ،اس لئے اب میں نے ایک نیا سلوگن ’’آرام حرام ہے‘‘ کے نام سے رکھا ہے،جب تک وزارت میں ہوں نہ خود سکون سے بیٹھوں گا اور نہ ہی کسی دوسرے کے آرام کرنے دوں گا،ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں کوئی افسر آرام کرتا نظر نہ آئے ،سارے فیلڈ میں جا کر اپنا کام کریںَ۔انہوں نے کہا کہ میرا ٹارگٹ وزارت ریلوے کی آمدن بڑھانا اور خسارہ کم کرنا ہے،اس بارے میں تمام افسران میرے ساتھ تعاون کریں اور ریلوے افسران کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے اخراجات کم کرکے سارہ زور آمدن بڑھانے پر لگائیں،ہمیں ریلوے کے خول سے باہر نکل کر نجی سیکٹر کیلئے ماحول ساز گار بنانا ہو گا۔شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کی قیمتی زمینوں پر کمرشل پلازے بنانے کی ضرورت ہے،اس کے علاوہ ریلوے اسٹیشز کے قریب گندگی ختم کرنے کیلئے بھی صفائی ٹاسک فورس ٹیم فوری طور پر بنائی جائے،جبکہ ریلوے کے تمام ہسپتالوں کو بھی پرائیوٹایز کرنا ہو گا،لیکن خیال رہے کہ اس معاملے میں مزدور کا نقصان نہ ہو۔