Buy website traffic cheap

شیخ رشید

شیخ رشید کے پروٹوکول کیلئے ٹریفک وارڈن نے شہریوں کی موٹرسائیکلیں گرادیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور(ویب ڈیسک): وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی راولپنڈی کے بوہڑ بازار میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر تاجروں کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی، وفاقی وزیر ریلوے کے پروٹوکول کی گاڑیوں کا راستہ بنانے کے لیے ٹریفک وارڈن نے راستے میں کھڑی موٹر سائیکلیں گرادیں، جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا،شیخ رشید نے شہریوں سے کہا کہ وہ لحاظ کرتے ہیں، ورنہ یہ ساری موٹر سائیکلیں اٹھوا سکتے ہیں ۔ منگل کو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید لال حویلی جانے کے لیے بوہڑ بازار سے گزرے تو راستے میں کھڑی موٹر سائیکلوں کی غلط پارکنگ انھیں ناگواری گزری، شیخ رشید کی بوہڑ بازار میں تاجروں کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی، اس دوران شیخ رشید نے تاجروں سے کہا کہ میں وزیر ہوں چاہو تو یہ تجاوزات ختم کرا سکتا ہوں، جس پر تاجر برادری نے کہا کہ ہم تو چاہتے ہیں تجاوزات ختم ہوں تاہم پہلے ایسا نہیں ہوتا تھا تو راولپنڈی(یواین پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی راولپنڈی کے بوہڑ بازار میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر تاجروں کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی، وفاقی وزیر ریلوے کے پروٹوکول کی گاڑیوں کا راستہ بنانے کے لیے ٹریفک وارڈن نے راستے میں کھڑی موٹر سائیکلیں گرادیں، جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا،شیخ رشید نے شہریوں سے کہا کہ وہ لحاظ کرتے ہیں، ورنہ یہ ساری موٹر سائیکلیں اٹھوا سکتے ہیں ۔ منگل کو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید لال حویلی جانے کے لیے بوہڑ بازار سے گزرے تو راستے میں کھڑی موٹر سائیکلوں کی غلط پارکنگ انھیں ناگواری گزری، شیخ رشید کی بوہڑ بازار میں تاجروں کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی، اس دوران شیخ رشید نے تاجروں سے کہا کہ میں وزیر ہوں چاہو تو یہ تجاوزات ختم کرا سکتا ہوں، جس پر تاجر برادری نے کہا کہ ہم تو چاہتے ہیں تجاوزات ختم ہوں تاہم پہلے ایسا نہیں ہوتا تھا تو جو اب ہو رہا ہے۔شیخ رشید کی موجودگی میں ٹریفک وارڈن ہواس باختہ ہوگیا اور شہریوں کے موٹرسائیکلیں گرانا شروع کر دیں ، جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔