Buy website traffic cheap

شین

شین وارن آدھی عمر کی لڑکی سے فلرٹ کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے

لندن (ویب ڈیسک) دنیا کے سابق بہترین بولرز میں سے ایک شین وارن اپنے کرئیر کے دوران اور ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اکثر اسکینڈلز کی زد میں رہے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق اس بار شین وارن نے ایک کم عمر لڑکی کو نازیبا میسز بھیجے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔اننچاس سالہ شین وارن نے جون سے اگست کے دوران لندن میں 24 سالہ برطانوی لڑکی سے میسج پر رابطہ رکھا اور اس لڑکی کو نازیبا میسجز بھی بھیجے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی نے کہا ہے کہ اس نے وہ میسیجز دیکھ کر شین وارن سے سوشل میڈیا پر بنا تعلق توڑ لیا ہے۔خیال رہے کہ شین وارن اس سے قبل بھی نازیبا حرکات کے اسکینڈل کے باعث تنقید کی زد میں رہے ہیں۔شین وارن کے زیادہ تر اسکینڈل ماڈل سمن کلاہن سے ان کی شادی کے بعد سامنے آئے اور پھر شین وارن نے اختلافات کے باعث 2005 میں ان سے علیحدگی اختیار کر لی۔2013 میں الزبتھ ہرلے سے منگنی ختم کرنے کے بعد شین وارن دوبارہ سے اپنی حرکتوں پر اتر آئے اور 2015 میں انہوں نے آسٹریلین خاتون کم مک گراتھ سے روابط بڑھا لیے۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛ ایشین چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی منتقل
لاہور (یواین پی ) ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور سے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور سے کراچی منتقل کردیا گیا ہے ۔ نئے پروگرام کے تحت دو دن تاخیر کے ساتھ کراچی میں 24 ستمبر کو کھلاڑیوں کو پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ غیر ملکی کوچ رولنٹ اولٹمنز اور آسٹریلوی ٹرینر کے بھی جلد کیمپ جوائن کرنے کی اطلاعات ہیں۔ذرائع کے مطابق اولٹمنز کی اہلیہ ان کے پاکستان آنے کی مخالفت کررہی ہیں تاہم ڈچ کوچ کو قومی ٹیم کے ساتھ کام جاری رکھنے پر قائل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور پی ایچ ایف حکام کویقین ہے کہ رولنٹ پاکستانی ٹیم کے ساتھ معاہدہے کی مکمل پاسداری کریں گے، ان کا معاہدہ ورلڈ کپ تک کا ہے، ایشین گیمز میں چوتھی پوزیشن کے باوجود موجودہ صورت حال میں ہاکی فیڈریشن کوچ کی تبدیلی کی نہیں سوچ رہی اور حکام اولٹمنز کے خدشات کو دور کرنے پر تیار ہیں۔مسقط عمان میں ایشیائی ممالک کی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 18 اکتوبر سے ہورہا ہے، جس کی تیاریوں کے لیے ہاکی فیڈریشن حکام اور ٹیم انتظامیہ میں مشاورت کے بعد معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان، بھارت،عمان، جاپان، ملائشیا اور جنوبی کوریا شریک ہیں۔ قومی ٹیم 19 اکتوبر کو کوریا سے کھیلے گی،بیس اکتوبر کو پاک بھارت ٹاکرا ہوگا۔