Buy website traffic cheap

انصاف

صبح صبح وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ کو لیکر ایسی جگہ پہنچ گئے کہ پاکستانیوں کے ہوش اڑگئے

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراءکے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا،جی ایچ کیو پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران کان نے وفاقی وزراءکے ساتھ جی ایچ کیو کا دورہ کیا،اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک،وزیرخزانہ اسد عمر،وزیراطلاعات فواد چودھری اوروزیرمملکت داخلہ بھی وزیراعظم کےساتھ ہیں،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کودفاع،اندرونی سلامتی اورپیشہ ورانہ امورپربریفنگ دی جائے گی ۔