Buy website traffic cheap

صدارتی

صدارتی امیدوار کیلئے اپوزیشن گرینڈ الائنس، تحریک انصاف کو بڑی مشکل کا سامنا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدارتی انتخابات میں حصہ لینے اور اپنا امیدوار لانے کیلئے تمام پارٹیاں‌ سرجوڑ کر بیٹھ گئی ہیں. اسی معاملے میں اپوزیشن نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) طلب کر رکھی ہے. جس میں اپوزیشن نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ تحریک انصاف کو ایوان میں‌ ٹف ٹائم دینے کیلئے مشترکہ صدارتی امیدوار لائینگے. اے پی سی میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، ایم ایم اے اوراے این پی سمیت دیگرجماعتیں شریک ہیں، اے پی سی میں مسلم لیگ (ن) کے سردار ایاز صادق، مریم اورنگزیب، احسن اقبال جبکہ پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، نوید قمر اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں، اے این پی کے غلام احمد بلوراور نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو کے علاوہ پاک سرزمین پارٹی اور قومی وطن پارٹی کے رہنما بھی اے پی سی میں شریک ہیں۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی پہلے سے ہی اپنے امیدوار اعتزاز احسن کو صدارتی انخابات کیلئے امیدوار نامزد کرچکی ہے. تاہم مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کے امیدوار سے متفق نظر نہیں آرہی.