Buy website traffic cheap

یوسف

صدارتی امیدوار کیلئے یوسف رضا گیلانی پر رضامندی، بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (ویب‌ ڈیسک) صدارتی انتخابات میں متفقہ امیدوار لانے کیلئے اپوزیشن میں ہلچل جاری تھی. ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ نواز شریف نے یوسف رضاگیلانی کے نام پر رضامندی ظاہر کی ہے. مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ صدارتی امیدوار کیلئے یوسف رضا گیلانی کے نام پر اتفاق کیا جاسکتا ہے. جبکہ دوسری جانب آصف علی زرداری نے اعتزاز احسن کا نام واپس لینے سے انکار کردیا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے پی پی پی قیادت کے جواب سے شہباز شریف کو آگاہ کردیا ہے۔ پی پی قیادت نے شہباز شریف سے براہ راست رابطہ نہیں کیا اور مولانا فضل الرحمن دونوں جماعتوں میں پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔