Buy website traffic cheap

ڈاکٹر عارف علوی

صدارتی انتخابات: متحدہ اپوزیشن متفقہ امیدوارسامنے نہ لاسکی، پی ٹی آئی رہنماء عارف علوی کے لیے میدان خالی

لاہور(ویب ڈیسک): صدارتی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن ہے،امیدوارکاغذات نامزدگی آج دوپہر 12 بجے تک جمع کرواسکیں گے۔ پی ٹی آئی امیدوار ڈاکٹرعارف علوی آج سندھ ہائیکورٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔رجسٹرارہائیکورٹ کے مطابق اب تک ایک امیدوارغیورمحمدنے کاغذات نامزدگی وصول کئے ہیں۔جبکہ صدارتی انتخاب کےلئے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال بدھ (29 اگست) کو صبح 10 بجے تک ہوگی اور صدارتی امیدوار جمعرات (30 اگست) تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے اور اسی روز ایک بجے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی۔ ملک کے تیرہویں صدر کے انتخاب کےلئے پولنگ 4 ستمبر کو ہوگی، سینیٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں پر مشتمل الیکٹورل کالج صدر مملکت کا انتخاب کرے گا۔ دوسری جانب متحدہ اپوزیشن ابھی تک اپنا متفقہ صدارتی امیدوارسامنے نہیں‌ لاسکی جس کی وجہ سے ڈاکٹر عارف علوی کے لیے میدان خالی ہوگیا ہے.