Buy website traffic cheap


صدرمملکت کا شہباز شریف کو ٹیلی فون، بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد(آئی این پی ) صدرمملکت عارف علوی نے مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکے انتقال پرتعزیت کا اظہا رکیا۔ پیر کو صدر مملکت نے بھی مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکے انتقال پرتعزیت کا اظہا رکیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛پیرول پر رہائی کا وقت ختم ، نواز شریف ‘ مریم ،صفدر واپس اڈےالہ منتقل
لاہور(خصوصی رپورٹر) (ن) لےگ کے قائد مےاں نواز شریف ‘ مریم نواز اور کےپٹن (ر)محمد صفدر پیرول پر رہائی کا وقت ختم واپس اڈےالہ جےل روانہ‘جیل واپسی کیلئے روانگی کے موقع پر اہل خانہ سے الوداعی ملاقات میں جذباتی مناظر‘نوازشر یف کی والدہ نے نوازشر یف کا ماتھا چوم ‘مر ےم نواز اور کےپٹن (ر) محمد صفدر کو بھی پےار کر تی رہےں ‘ تےنوں شخصےات نے روانگی سے قبل میاں شریف ، بیگم کلثوم نواز اور عباس شریف کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ جاتی امر اءکے باہر نوازشر یف سے اظہار ےکجہتی کےلئے (ن) لےگ کے کارکنان کا مظاہرہ ‘نوازشر یف کے حق مےں ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگاتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ، انکی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے باعث 12ستمبر کو رات گئے اڈیالہ جیل سے 12گھنٹے کے لئے پیرول پر رہائی دی گئی تھی تاہم بعد میں رہائی میں 5 روز کی توسیع کردی گئی تھی جو پیر کے روز سہ پہر 4بجے ختم ہو گئی۔ تینوں رہنماﺅں نے واپس جیل جانے سے قبل خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ جاتی امراءمیں میاں شریف ، بیگم کلثوم نواز اور عباس شریف کی قبروں پر حاضری دیکر فاتحہ خوانی کی اور بعد ازاں خاندان کے افراد سے الوداعی ملاقات کی جس میں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔نواز شریف کی والدہ بیٹے کے گل لگ کر رو پڑیں اور دعائیں دیکر بیٹے کو روانہ کیاجبکہ مریم نواز بھی غم سے نڈھال نظر آئیں جس کے بعد تینوں رہنما واپس جیل جانے کےلئے گھر سے روانہ ہوئے صدر مسلم لیگ (ن) محمد شہباز شریف خاندان کے دیگر افراد اور پارٹی رہنمابھی انکے ہمراہ تھے ۔