Buy website traffic cheap


ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے اوور سیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن کا آج سے آغاز

لاہور(ویب ڈیسک): ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے اوور سیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن آج سے شروع ہوگی۔رجسٹریشن کا یہ سلسلہ 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ووٹرز رجسٹریشن کا ’’یواین پی ‘‘سسٹم نادرا کی مدد سے چلایا جارہا ہے۔ترجمان کے مطابق اوور سیز پاکستانی آفیشل ویب سائٹ پر چیک کرسکتے ہیں کہ کن حلقوں میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔