Buy website traffic cheap

طالبان

طالبان کا افغان چیک پوسٹ پر حملہ، 15 اہلکارجاں بحق

کابل (ویب ڈیسک) افغان صوبہ قندوز میں چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ، حملے کے نتیجے میں 15 سکیورٹی اہکار ہلاک جبکہ کچھ زخمی ہوگئے ہیں. تفصیلات کے مطابق طالبان نے قندوز کی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے 10 پولیس اہلکار جبکہ 5 فوجیوں کو ہلاک کردیا. طالبان نے سکیورٹی فورسز کے ملٹری ٹینکس پر بھی قبضہ کرلیا. واضح‌ رہے کہ کچھ روز قبل افغان حکومت اور طالبان کے درمیان عید کے 3 روز کیلئے سیز فائر کا اعلان کیا گیا تھا.اس حملے کے بعدانتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا.