Buy website traffic cheap

این آر او

طلال چوہدری کے اثاثے بھی منظرِ عام پر آگئے، اتنے غریب نکل آئے کہ ووٹرز کے لیے یقین کرنا مشکل ہوگیا

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیرِ مملکت برائے طلال چوہدری کے اثاثہ جات بھی منظر عام پر آگئے ہیں ان کے ظاہر کردہ اثاثوں کے مطابق ان کے پاس کوئی ذاتی گھراور گاڑی نہیں ہے اور ان کے اپنے اثاثہ جات کی کل مالیت صرف پچاس لاکھ ہے۔ البتہ چارکنال کا گھر ، دوسو تولے سونا اور ایک بوتیک ان کی بیگم کی ملکیت ہے۔ لیکن طلال چوہدری کے اپنے اثاثے صرف پچاس لاکھ ہیں جن میں انتیس کنال زرعی زمین، سات لاکھ کی انشورنس کی رقم اور تینتیس لاکھ نقد رقم ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے پچاس لاکھ بنک سے قرضہ لیکر اپنا کاروبارشروع کیا۔