
عائشہ گلالئی نے عمران خان کی بجائے پی ٹی آئی خیبر پختونخواہ کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانیوالے رہنماء کیخلاف الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا
لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان تحریکِ انصاف کی سابقہ رکن اور حال ہی میں اپنی علیحدہ پارٹی بنانے والی عائشہ گلالئی نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویزخٹک کیخلاف الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیاہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے پرویزخٹک کے مقابلے میں این اے چھبیس اور پی کے اکسٹھ اور چونسٹھ سے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی صدر بھی اسی حلقے سے پرویز خٹک کیخلاف الیکشن لڑیں گے۔