Buy website traffic cheap

فنڈ

عاطف اسلم نے بھی ڈیم فنڈ میں‌ 25 لاکھ روپے جمع کروانے کا اعلان کردیا

لاہور (ویب‌ڈیسک) پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے ڈیمز فنڈ کیلئے 25 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا ہے. تفصیلات کے مطابق عاطف اسلم نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے اسلام آباد میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ڈیمز فنڈ کے لیے 25 لاکھ روپے کا چیک چیف جسٹس کے حوالے کیا۔ چیف جسٹس نے ڈیمز کے لیے رقم فراہم کرنے پر عاطف اسلم کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے پاکستانی امپائر علیم ڈار نے بھی ڈیمز فنڈ کیلئے 10 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا تھا.