Buy website traffic cheap


عام انتخابات کا مزہ دوبالا .. بڑے بڑے سیاسی برج گرنے سے بچ گئے،

عام انتخابات کا مزہ دوبالا ہوگیا .. بڑے بڑے سیاسی برج گرنے سے بچ گئے ………………بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی این اے 246 لیاری کی نشست کے لیے منظور،جب کہ این اے 240 سے تحریک انصاف کے خان زمان خٹک کے کاغذات نامزدگی درست قرار پائے۔ ‎این اے 132 لاہور کے لیے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی منظور ہوچکے ہیں جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ڈیرہ اسماعیل خان کے حلقہ این اے 38 سے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔ ملتان کے حلقہ این اے 155 سے جاوید ہاشمی اور چنیوٹ کے حلقہ این اے 99 سے فیصل صالح حیات کے بھائی اسد حیات کے کاغذات منظور کرلیے گئے۔

————————————-
یہ خبر بھی پڑھیئے

قائد اعظم محمدعلی جناح کے ساتھی قاضی محمد عیسی کا42 واںیوم وفات آج 19جون بروز منگل کومنایا جائے گا
عارف والا÷÷÷÷ جدوجہد آزاد ی کے رہنمااو ر بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح کے ساتھی قاضی محمد عیسی کا42 واںیوم وفات آج 19جون بروز منگل کومنایا جائے گا۔وہ13 اپریل1913 کوبلوچستان کے علاقہ پشین میں پیدا ہوئے تھے ۔ان کے والد قاضی جلال الدین ریاست قلات کے وزیراعظم تھے1946 کے انتخابات میں انہیں مسلم لیگ کے شعبہ نشرواشاعت کا انچار ج بنادیا گیااس دوران جتنی مرتبہ قائد اعظم بلوچستان گئے ان کی میزبانی قاضی محمد عیسی نے کی اور بعدازاں برازیل میں پاکستان کا سفیر مقررکیا گیا قاضی محمدعیسی نے اپنی پوری سیاسی زندگی مسلم لیگ کے ساتھ گرزاری وہ 19جون1976 کو وفات پاگئے تھے۔عالم کفرعالم اسلام پر حملہ آور ہو چکی، پیر عبدالخالقمسلم امہ کے حکمران بھی اسلام دشمن قوتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں،لاہورمرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے امیر پیر عبدالخالق آف بھرچونڈی نے عید الفطر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالم کفرعالم اسلام پر حملہ آور ہو چکی ہے اور مسلم امہ کے حکمران بھی اسلام دشمن قوتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں اورنام نہاد ایلیٹ کلاس اسلام کے نام پر بننے والے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو بے دین اور لبرل ریاست بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں اسلامیان پاکستان پر لازم ہے کہ وہ دین اسلام اور نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان میں نظام مصطفےٰ ﷺ کے نفاذ اور مقام مصطفےٰﷺ کے تحفظ کو یقینی نہیں بنایا جاتا اس وقت تک ہم پریشانیوں اور مسائل کاہی شکار رہیں گے،اس موقع پر ملکی سلامتی اور اتحاد امہ کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔ رانا زاہد حسین کی جعلی ڈگری کی بنیادی پرنااہلی کی سماعت کا فیصلہ آج ہو گالاہورمسلم لیگ(ن)کے سابق رکن قومی اسمبلی رانا زاہد حسین کی جعلی ڈگری کی بنیادی پرنااہلی کی سماعت کا فیصلہ آج 19جون بروز منگل کوچیف الیکشن کمشنر سردار رضاخان کی سربراہی میں چاررکنی بنچ کرئے گا دونوں فریقین کے وکلا کی بحث مکمل ہوچکی ہے۔