Buy website traffic cheap

سرفرازبگٹی

عام انتخابات کے التواکے حوالے سے خدشات درست ثابت ہونا شروع، بڑی شخصیت میدان میں آگئی

لاہور(ویب ڈیسک): صوبہ بلوچستان میں عام انتخابات موخر کرنیکی قرارداد بلوچستان اسمبلی میں جمع کرائی گئی ہے۔یہ قرارداد صوبائی وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی ہے۔ بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی جانب سے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جانے والی قرارداد میں انتخابات ملتوی کرنے کے لئے دو وجوہات کو بنیاد بنایا گیا۔ نمبر ایک جولائی میں صوبے کے لوگ فریضہ حج کے ادائیگی کے باعث سعوری عرب میں ہوں گے اور وہ اپناحق رائے دہی استعمال نہیں کر پائیں گے۔ نمبر دو جولائی میں مون سون بارشوں کی وجہ سے اکثر اضلاع سے لوگ نقل مکانی کر جاتے ہیں جسکی وجہ سے وہ حق رائے دہی استعمال کرنے سے محروم رہیں گے۔۔قرار داد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ تمام صورت حال بلوچستان میں عام انتخابات پر اثر انداز ہوسکتی ہے اس لیے صوبے میں انتخابات کو موخر کیا جائے۔ قراردار اسمبلی کے ہونے والے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔یاد رہے کہ عام انتخابات 25 جولائی کوہوں گے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے بغیر اعتراضات والی 77 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے، پیپلزپارٹی تلوار اور مسلم لیگ ق ٹریکٹر کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑے گی۔