Buy website traffic cheap

عثمان قادر

عثمان قادر کا آسٹریلین ٹی ٹونٹی لیگ بگ بیش کیساتھ معاہدہ، پرتھ سکارچرز کی نمائندگی کرینگے

لاہور(ویب ڈیسک): نوجوان کرکٹر عثمان قادر کا آسٹریلیا کی ٹی ٹونٹی لیگ بگ بیش کے ساتھ معاہدہ ہوگیا، وہ پرتھ سکارچرز کی نمائندگی کریں گے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد القادر کے بیٹے عثمان قادر پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں تاہم انہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں زیادہ مواقع نہ ملے۔ عثمان ڈیوڈ ویلی کے ساتھ ان غیر ملکی کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو اس سیزن میں بگ بیش لیگ کھیلیں گے۔عثمان قادر پہلے ہی اس خواہش کا اظہار کر چکے ہیں کہ وہ آسٹریلیا میں مکمل سکونت اختیار کرنا چاہتے ہیں اور آسٹریلیا کی نمائندگی ان کا خواب بھی ہے۔