Buy website traffic cheap

عدالت

عدالت نے میشا شفیع کے گھر کے باہر عدالتی نوٹس آویزاں کرنے کا حکم

عدالت نے میشا شفیع کے گھر کے باہر عدالتی نوٹس آویزاں کرنے کا حکم
لاہور: عدالت نے میشا شفیع کے گھر کے باہر عدالتی نوٹس آویزاں کرنے کا حکم دے دیا اوراس کے ساتھ میشا شفیع کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے13 اگست تک جواب طلب کرلیا۔ایڈیشنل سیشن جج شہزاد احمد نے گلوکار علی ظفر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار علی ظفر کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ میشا شفیع نے ان پر ہراساں کرنے کے بلاوجہ الزامات عائد کیے۔ میشا شفیع نے جھوٹی شہرت کے لیے جھوٹے الزامات عائد کیے، جس کی وجہ سے پوری دنیا میں میری شہرت متاثر ہوئی ، لہٰذا عدالت میشا شفیع کو 100 کروڑ روپے ہرجانہ اداکرنے کا حکم دے۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے علی ظفر کے وکیل کی درخواست پر میشا شفیع کو ان کے موکل کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں جواب داخل کرنے کا کہا تھالیکن انہوں نے عدالتی حکم کے باوجود جواب داخل نہیں کروایا۔

ضرور پڑھیے:
رحیم یارخان کے قریب قومی شاہراہ پربس اورٹرک میں تصادم، 6 افراد جاں بحق، 9 زخمی

رحیم یارخان(یو این پی) قومی شاہراہ پر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم سے 6 افراد جاں بحق جب کہ 9 زخمی ہوگئے۔تفصیلا ت کے مطابق رحیم یارخان کے نواحی علاقہ فتح پورپنجابیاں کے قریب قومی شاہراہ پرمسافر بس اور ٹرک میں تصادم ہوگیا، تصادم کے نتیجے میں دو خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 9 شدید زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو موٹروے اورپنجاب پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو نے جائے حادثہ کو کارڈن آف کرکے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے لاشوں اورزخمیوں کو شیخ زائد اسپتال منتقل کردیا۔موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے پیش آیا، حادثے کا شکار بس کا ملبہ ہٹا کر قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا۔