Buy website traffic cheap

عراق

عراق:مشتعل ہجوم نے بصرہ کے گورنر ہاؤس پر دھاوا بول دیا

عراق:مشتعل ہجوم نے بصرہ کے گورنر ہاؤس پر دھاوا بول دیا
بغداد: عراق میں مہنگائی اور بدامنی کے خلاف جمعہ کے روز ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے جنوبی شہر البصرہ میں جمعہ کے روز سیکڑوں مشتعل مظاہرین نے گورنر ہاؤس کے باہر ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور اس کے بعد گورنر ہاس پر دھاوا بول دیا تاہم پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسوگیس کی شیلنگ کر کے مظاہرین کو پیچھے ہٹا دیا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے حکومتی مراکز پر دستی بموں اور آتش گیر گولوں سے حملہ کیا۔ اس موقع پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا اور اشک آور گیس کی شیلنگ کی۔جمعہ کی شام تک جاری رہنے والے احتجاج کے دوران مظاہرین نے البصرہ کے گورنر ہاس کی ایک بیرونی دیوار گراد ی۔ مظاہرین سخت مشتعل تھے اور وہ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے۔خیال رہے کہ عراق میں تازہ مظاہرے اور کشیدگی ایک ایسے وقت میں پیدا ہوئی ہے جب دوسری جانب مئی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد حکومت کی تشکیل کی کوششیں جاری ہیں۔