Buy website traffic cheap

سپریم کور ٹ نے پاکستانیوں کے غیر ملکی اکاﺅنٹس اور اثاثوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا

عطاء الحق قاسمی نے بطورایم ڈی پی ٹی وی قومی خزانے کو کیسے چونا لگایا، عدالت میں شرمناک تفصیلات کے انکشاف کے بعد اٹارنی جنرل پاکستان نے دفاع سے معذرت کرلی

لاہور(ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے آج سپریم کورٹ میں معروف ادیب عطاء الحق قاسمی کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کے حوالے سے کیس کی سماعت کی اور ریمارکس دیے کہ قاسمی صاحب نے قومی خزانے کو ستائیس کروڑ کا ٹیکہ لگایا، اگر وہ پیسے واپس کرنے کے لیے تیار ہیں تو ٹھیک ہم نے ایک اسی سالہ شخص کو جیل بھیج کر کیا کرنا ہے۔ انہوں نے مزید ریمارکس دیے کہ عطاء الحق قاسمی نے لوٹے، بالٹی ، تولیے اور چادریں تک قومی خزانے سے لیے ہیں۔ دورانِ سماعت اٹارنی جنرل نے کہا کہ وہ عطاء الحق قاسمی کا دفاع نہیں کرنا چاہتے ان کی تقرری مناسب نہیں تھی۔