Buy website traffic cheap

ولیداقبال

علامہ اقبال کے پوتے ولیداقبال کو پی ٹی آئی نے کیوں نہیں ٹکٹ دیا، سوشل میڈیا پر کارکن سراپا احتجاج

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان تحریکِ انصاف نے آئندہ انتخابات کے لیے متوقع پارٹی ٹکٹ ہولڈرزکا اعلان کردیا ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو اس وقت حیرت کا جھٹکا لگاکہ پارٹی نے علامہ اقبال کے پوتے ولید اقبال، علی محمد خان اور شہریا رآفرید ی کو ٹکٹ نہیں دیا ہے۔ ولید اقبال کے حوالے سے تفصیلات سامنے آئی ہیں کہ ان کے لاہورمیں سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ شہبازکے مقابلے میں ٹکٹ دیاگیا تھا جس پر انہوں اس حلقے سے الیکشن لڑنے پر معذرت کرلی اور توقع کی جارہی ہے کہ وہ صوبائی اسمبلی کی کسی نشست سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہوسکتے ہیں۔