علیحدگی کی افواہوں کے باوجود نامور بھارتی اداکار جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے ایک ساتھ نظر آگئے۔
ممبئی میں ایک شادی کی تقریب میں فلمی اور کھیلوں کی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
کاروباری شخصیت انو رنجن کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں ایشوریا کو سیلفی لیتے ہوئے دیکھا گیا جہاں وہ اپنی ماں برندیا رائے کے سامنے کھڑی تھیں۔ انو نے برندیا کا ہاتھ تھاما ہوا ہے جبکہ ابھیشیک ان کے پیچھے کھڑے تھے۔
ان سب نے مسکرا کر کیمرے کو پوز دیا۔ ایونٹ کے لیے ایشوریا اور ابھیشیک سیاہ لباس میں ملبوس تھے۔
انو رنجن کی پوسٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے ایک مداح نے کہا، “یہ اچھا ہے انو۔آپ نے واقعی سب کی ذہنیت بدل دی ہے۔” جبکہ ایک صارف نے تحریر کیا، “تمام جھوٹی افواہوں کو ختم کردیا گیا۔”