Buy website traffic cheap

ایازصادق

علیم خان سے شکست کا خوف سابق سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق پر حاوی ہوگیا، بڑی شکایت لیکر الیکشن کمیشن پہنچ گئے

لاہور(ویب ڈیسک): سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء ایازصادق کو مقابلے سے پہلے ہی اپنی شکست کا خوف ستانے لگا۔ ایازصادق نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط دیا ہے کہ ان کے حلقے کے ریٹرننگ آفیسر غلام مرتضیٰ جانبداری کا مظاہر ہ کرکے پی ٹی آئی امیدوار عبدالعلیم خان کو سپورٹ کررہے ہیں اور کہا کہ غلام مرتضیٰ اپل کے اعلان کردہ انتخابی نتائج کو وہ نہیں مانیں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریٹرننگ آفیسر نے کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے انہیں ذاتی حیثیت میں بلایا اور علیم خان کو حاضری سے استثنیٰ دیااور ہمارے احتجاج کے بعد علیم خان کو کاغذات کی سکروٹنی کے لیے بلایا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ این اے ایک سو تینتیس کے ریٹرننگ آفیسر کو فوری تبدیل کیا جائے ورنہ وہ انتخابی نتائج کو نہیں مانیں گے۔