Buy website traffic cheap


عمران خان، کشمالہ طارق اور احسان مانی سمیت معروف شخصیات کے کروڑوں روپے ڈوب گئے، اسلام آبادہائیکورٹ کا اہم فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک): گرینڈحیات سکینڈل کیس کی سماعت میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے25 انٹراکورٹ اپیلوں پرفیصلہ سنادیا، ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے لیزمنسوخی کودرست قراردیتے ہوئے اس کیخلاف تمام اپیلیں مسترد کردیں۔ گرینڈحیات سکینڈل کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی ۔ متاثرین میں عمران خان،کشمالہ طارق،احسان مانی سمیت کئی اہم شخصیات شامل ہیں ۔جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی نے لیزمنسوخی کیخلاف تمام اپیلیں مستردکردیں اور 25 انٹراکورٹ اپیلوں پرفیصلہ سناتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کثیرالمنزلہ عمارت کی لیزمنسوخی درست اقدام تھا۔واضح رہے کہ شاہراہ دستورپرہوٹل کیلئے مختص جگہ پرخلاف قانون اپارٹمنٹس بناکرفروخت کیے گئے تھے اور سی ڈی اے نے خلاف قانون تعمیرات پرگرینڈحیات ہوٹل کی لیزمنسوخ کی تھی جبکہ اسلام آبادہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے بھی لیزمنسوخی کودرست قراردیاتھا۔