Buy website traffic cheap

حلف

عمران خان الیکشن سے باہر؟ .. فیصلہ کی گھڑیاں

عمران خان الیکشن سے باہر؟ .. فیصلہ کی گھڑیاں…………….این اے 53 اسلام آباد سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کیخلاف دائر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، ریٹرننگ افسر کچھ دیر میں فیصلہ سنائیں گے۔

————————————-
یہ خبر بھی پڑھیئے

نیو اسلام آباد ائیر پورٹ کے قریب صنعتی زون کے قیام کا فیصلہ خوش آئند ہے، شفیق اے نقی
سی پیک کے تحت ملک بھرمیں خصوصی اقتصادی زونز سے غیر ملکی سرمایہ کاری اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا
صنعتی زونز میں سرمایہ کاری سے نئی انڈسٹریز کے قیام سے برآمدات میں اضافہ ملکی معیشت مستحکم ہوگی ،
چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن
لاہور÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن ڈاکٹر شفیق اے نقی نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب سی پیک کے تحت صنعتی زون قائم کرنے کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت نیو اسلام آباد ائیر پورٹ کے قریب اقتصادی زونر میں 120کے قریب انڈسٹریز کے قیام کے لیے پلاٹ ڈوپلپ کے جائیں گے جہاں غیر ملکی سرمایہ کار نئی صنعتیں قائم کرینگے جس سے روزگار کے ہزاروں مواقع دستیاب ہونگے انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت ملک بھر میں خصوصی اقتصادی زونز سے غیر ملکی سرمایہ کاری اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر وائس چیئرمین میاں شہریار علی حافظ ایم عمران حمید وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شفیق اے نقی نے کہا کہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کے تحت قائع کیے جانے وایل خصوصی اقتصادی زونز کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے ترجیحی طور پر ایسے مقامات کا انتخابات کیا جارہا ہے جن تک رسائی آسان ہونے کے ساتھ ساتھ قریبی علاقوں کے لوگوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں اور اقتصادی زون میں بجلی ،گیس اور پانی سمیت دیگر مطلوبہ سہولتوں کی فراہمی میں بھی کسی قسم کا مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے کہا کہ صنعتی زونز میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے اسٹیل اینڈ سٹیل فیبری کیشن، فوڈپراسیسنگ اینڈ بیروریج، فارماسوٹیکل اینڈ کیمیکلز،پرنٹنگ اینڈ پیکنگ ،لائیٹ انجینئرنگ،ماربل اینڈ گرینائٹ سمیت دوسری انڈسٹریز کے قیام سے برآمدات میں اضافہ اور ملکی معیشت مستحکم ہوگی ۔اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔