Buy website traffic cheap

وزیراعظم عمران خان

عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے، بطوروزیراعظم پہلا حکم عدالت میں چیلنج کردیاگیا

لاہور(ویب ڈیسک): نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کااقدام عدالت میں چیلنج کردیا گیا۔ درخواست گزار نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا ہے کہ نوازشریف،مریم نواز،محمدصفدرپہلے ہی جیل میں قیدہیں،تینوں کانام ای سی ایل میں شامل کرناانتقامی کارروائی ہے۔عدالت سے استدعا ہے کہ نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن(ر)صفدرکانام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔ واضح رہے کہ نئی حکومت نیب کی درخواست پر وزارت داخلہ کو سابق وزیراعظم اور ان کی فیملی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا تھا۔