Buy website traffic cheap

حلف

عمران خان نئی مشکل میں پھنس گئے، الیکشن کمیشن نے چارمئی کو طلب کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک): الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کو چارمئی طلب کرلیا ہے۔ پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے امیدوار ملک منیر نے عمران خان کیخلاف درخواست دی ہے کہ پی ٹی آئی نے ٹکٹ کے امیدواروں سے بیانِ حلفی لیا ہے جس کے مطابق امیدوار کو اگر پارٹی ٹکٹ نہیں ملتی تو آزاد الیکشن نہیں لڑیگااور پارٹی کے امیدوارکی سپورٹ کریگا۔ ان کا مؤقف تھاکہ ایسا بیانِ حلفی لینا غیر قانونی ہے کوئی پارٹی کیسے کسی کو آزادالیکشن لڑنے سے روک سکتی ہے۔ دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے عمران خان کو چارمئی کو جواب کے لیے طلب کر لیا ہے۔