Buy website traffic cheap

حلف

عمران خان نے آئندہ الیکشن اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے بار ے میں حیران کن دعوٰ ی کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے دعوٰ ی کیاہے کہ ان کی پارٹی آئندہ انتخابات میں لینڈ سلائیڈ کامیابی حاصل کریگی۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ واحد فوجی سربراہ ہیں جو جمہوریت کو مکمل طورپر سپورٹ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وہی مسائل ہیں جو دوسرے ممالک کے ہیں۔ملک میں بیڈ گورننس سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ تیسری شادی میرا نجی معاملہ ہے اس میں کسی کو دخل اندازی کی اجازت نہیں ہے۔ پاکستان کو داعش سے شدید خطرات ہیں جوکہ افغانستان کے بارڈر کیساتھ ڈیر ے ڈال چکی ہے۔