Buy website traffic cheap

عمران خان

عمران خان نے احتجاج کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، ٹکٹوں کی تقسیم پر نظرِ ثانی کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 90 فی صد پارٹی ٹکٹ ٹھیک دیے گئے، 10 فی صد پر پرانے کارکنوں کے تحفظات دور کریں گے۔سعودی شہر مدینہ میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جمعرات سے متنازع ٹکٹوں پرنظرثانی شروع کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام مجرم کو حکمران بنا دیں تو ملک تباہ ہوجاتے ہیں،کبھی یہ نہیں سوچنا کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہم نے خیبرپختونخواہ کو ترقی کی راہوں پر ڈال دیا ہے، صوبہ صحت، تعلیم اور ماحولیات میں دیگر صوبوں سے آگے نکل گیا ہے۔سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب کے حوالے سے حالیہ تنازع پر ان کا کہنا تھا کہ کتاب کی اشاعت یا کسی بھی اسکینڈل سے تحریک انصاف کونقصان نہیں پہنچے گا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے 2013 میں آر اوز کی مدد سے نوازشریف کوجتوایا،جب نواز شریف نے ان کو صدر نہیں بنایا تو وہ پیچھے ہٹ گئے۔