Buy website traffic cheap


عمران خان نے سردارعثمان بزدارکو کس کے کہنے پر وزیراعلیٰ پنجاب بنایا، اصل کہانی سامنے آگئی

لاہور(ویب ڈیسک): وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے استخارہ کے نتیجہ میں سردار عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کا انکشاف ہوا ہے ۔ نجی چینل نے انکشاف کیاہے کہ سردار عثمان بزدار کو بشریٰ بی بی کے استخارہ نے وزیراعلیٰ پنجاب بنوایا ،انکی نامزدگی میں جہانگیر ترین کا کوئی ہاتھ نہیں ۔ عمران خان نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کو استخارہ کیلئے کہا تھا، امیدوار کی نامزدگی میں تاخیر استخارہ کی وجہ سے ہی ہوتی رہی۔ پاکستان کے سیاسی حلقے یہ تاثر دینے کی کوشش کرتے رہے کہ جہانگیر ترین نے عمران خان پر دبائو ڈال کر سردار عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنوایا اور وہ ڈمی وزیراعلیٰ ہونگے ،اصل پاور جہانگیر ترین گروپ کے پاس ہو گی۔